10 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد…پاکستان اور افغانستان کی قیادت نے افغان مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے اور اقتصادی ترقی کے موقع کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ابنا:  پاکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو اس مشکل کی گھڑی سے نکلنے میں مکمل حمایت جاری رکھے گاپاکستان اور افغانستان کے سربراہان حکومت کے درمیان مذاکرات اور دنوں ممالک کے مصالحتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،  اس کے بعد وزیراعظم گیلانی اور صدر حامد کرزئی نے میڈیا کو مشترکا بریفنگ دی ، وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری،توانائی، عوامی رابطوں میں پاک افغان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ملک خصوصی اقتصادی و صنعتی زون قائم کریں گے اور تعمیرنو مواقع زونز کی تجویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ، وزیراعظم نے کہا کہ طورخم، جلال آباد ایکسپریس وے کو ہرات تک توسیع دی جائے گی، انسداد منشیات میں پاک افغان تعاون کو بڑھائے جائے گا، انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکا مصالحتی کمیشن بنایا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو خطے کے دیگر ممالک تک توسیع دینے پر صدر کرزئی سے بات کی، صد کرزئی نے میڈیا کو بتایا کہ انکا یہ دورہ ماضی کے تمام دوروں میں ابتک سب سے اہم دورہ ہے، اور ہر دورے کے بعد پاک افغان تعلقات میں بہتری آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ دیر اور باجوڑ میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ قابل تشویش ہے، دونوں کو سرحدوں پر موجود شدت پسند عناصر کو ختم کرنا ہوگا، انہوں نے بتایا کہ مصالحتی کمیشن کے لئے دونوں ممالک کا ذیلی کمیشن ایک ماہ کے اندر ہوگا، ، صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2014ء تک اقتدار منتقلی کا عمل مکمل ہونا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت